ریلوے کے عارضی ملازمین کے لیے 4 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات منظور
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے عارضی ٹی ایل اے ملازمین کے برسوں سے التوا کا شکار 4 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے
ریلوے کی نمائندہ یونین پریم یونین سی بی اے کے ترجمان اسلم ملک کے مطابق یہ فنڈز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور ایریئرز کی بحالی کی مد میں جاری کیے گئے ہیں
پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے اس فیصلے کو محنت کشوں کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سینکڑوں کم آمدن والے خاندانوں کو فوری ریلیف ملے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد اب متعلقہ محکموں کو ادائیگیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عارضی ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی مسائل اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یہ ادائیگیاں طویل عرصے سے رکی ہوئی تھیں، جس کے لیے یونین کی جانب سے مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔