پیکیجز گروپ میں تاریخی لیبر ایگریمنٹ کا اعلان، مزدوروں میں خوشی کی لہر
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیکیجز گروپ ورکرز یونین کے زیرِ اہتمام ڈی آئی سی پاکستان میں سال 2026-2027 کے لیے نئے دو سالہ صنعتی معاہدے کا تاریخی اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں یونین کے جنرل سیکرٹری شیخ محسن الیاس نے کارکنان کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
تقریب میں ارشد بیگ، عامر عالم اور عبدالستار چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شیخ محسن الیاس کی آمد پر کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور قیادت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ محنت کشوں کے اتحاد اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے، جس سے نہ صرف ورکرز کا معیارِ زندگی بلند ہوگا بلکہ ادارے میں صنعتی امن بھی برقرار رہے گا۔ کارکنان نے نئے پیکیج پر بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔