یومِ مئی پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ سندھ نے یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی مراکز اور ذیلی دفاتر بند رہیں گے

یہ دن عالمی سطح پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تعطیل کا مقصد محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کرنا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے صوبے کے مختلف شہروں میں لیبر یونینز کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی

جن میں مزدوروں کے حالاتِ کار کی بہتری اور اجرتوں میں اضافے کے مطالبات دہرائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی جاتی ہے