طویل ہڑتال رنگ لے آئی، گوشت کی عالمی کمپنی مزدوروں کے سامنے جھک گئی

گریلی، کولوراڈو( لیبر نیوز امریکہ پیسیفک)  امریکہ میں گوشت کی پیکنگ کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنی جے بی ایس  کے ہزاروں محنت کشوں نے تین ہفتوں کی مسلسل ہڑتال کے بعد انتظامیہ کو بڑے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے

یونائیٹڈ فوڈ اینڈ کمرشل ورکرز کے زیرِ اہتمام ہونے والی اس ہڑتال کے نتیجے میں ہونے والے نئے معاہدے کے تحت مزدوروں کی اجرتوں میں ریکارڈ اضافہ، صحت کی بہتر سہولیات اور کام کے اوقات کار میں نرمی کو یقینی بنایا گیا ہے

یہ ہڑتال ایک ایسے وقت میں کی گئی جب کمپنی بھاری منافع کما رہی تھی لیکن ورکرز کو خطرناک حالاتِ کار اور کم تنخواہوں کا سامنا تھا۔ معاہدے میں پہلی بارسیفٹی پروٹوکولز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے تاکہ پیکنگ پلانٹ میں ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے

لیبر ماہرین اسے امریکی لیبر تحریک کی بڑی فتح قرار دے رہے ہیں جس نے ثابت کر دیا ہے کہ متحد ہو کر صنعتی طاقتوں سے اپنے حقوق منوائے جا سکتے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد گوشت کی صنعت کے دیگر پلانٹس میں بھی مزدور تنظیمیں فعال ہو گئی ہیں