ٹمبر مینوفیکچرنگ مزدرو یونین کی سی ایف ایم ای یو سے علیحدگی مکمل
آسٹریلیا ( لیبر نیوز یورپ ڈیسک ) اسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے مینوفیکچرنگ ڈویژن کو ملک کی سب سے طاقتور تعمیراتی یونین سی ایف ایم ای یو سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہونے کی اجازت دے دی ہے
اس قانونی علیحدگی کو آسٹریلوی صنعتی تاریخ میں ایک بڑے طلاق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے بعد مینوفیکچرنگ یونین اب ایک آزاد ادارے کے طور پر کام کر سکے گی
عدالتی فیصلے کے مطابق مینوفیکچرنگ ڈویژن کے ہزاروں اراکین نے ووٹنگ کے ذریعے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دیا تھا، جس کی بڑی وجہ تعمیراتی یونین کے اندرونی تنازعات اور حالیہ اسکینڈلز بتائے جاتے ہیں۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ٹیکسٹائل، لکڑی اور فرنیچر کی صنعتوں سے وابستہ محنت کشوں کو اپنے مخصوص مسائل حل کرنے کے لیے ایک آزاد اور شفاف پلیٹ فارم میسر آئے گا