عالمی مزدور تنظیم یونی گلوبل یونین کا لیبر قوانین میں ترامیم کا خیرمقدم

ڈھاکہ ( لیبر نیوز ساوتھ ایشاء ڈیسک )  بین الاقوامی تنظیم یونی گلوبل یونین نے بنگلہ دیش کی پارلیمان کی جانب سے لیبر قوانین میں کی گئی حالیہ ترامیم کو سراہتے ہوئے اسے محنت کشوں کے حقوق کی سمت میں ایک مثبت قدم قرار دیا ہے

ان ترامیم کا مقصد فیکٹریوں میں حفاظتی معیار کو بہتر بنانا اور یونین سازی کے عمل کو مزدوروں کے لیے آسان بنانا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر ایک طویل عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا

یونی گلوبل یونین کے مطابق ان اصلاحات سے بنگلہ دیشی محنت کشوں کو اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانے میں تحفظ ملے گا اور آجروں کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں بہتری آئے گی۔

عالمی مزدور تنظیم نے زور دیا کہ محض قانون سازی کافی نہیں بلکہ ان قوانین پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانا اصل چیلنج ہے