سوشل سیکیورٹی فیصل آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز ممتاز ریٹائر، الوداعی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد( عثمان صادق، نمائندہ فیصل آباد ) سوشل سیکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں

ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کی گرانقدر پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا

تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر اعجاز ممتاز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ہسپتال کے لیے ان کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا

اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ایم ایس عبدالرؤف شیخ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ بھی اسی پیشہ ورانہ جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری رہ سکے

اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز ممتاز نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا