عالمی مزدور یونینز کا محنت کشوں کے مستقبل کے لیئے جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  دنیا بھر کے محنت کشوں کی نمائندگی کرنے والی عالمی یونینز نے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک مستقل اور پائیدار جنگ بندی کا پرزور مطالبہ کیا ہے

مختلف عالمی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جاری تشدد سے معصوم جانوں کا ضیاع اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔

عالمی یونینز نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن کی بحالی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے

یونین رہنماؤں کے مطابق جنگ سے سب سے زیادہ مزدور اساتذہ اور عام شہری متاثر ہو رہے ہیں جن کے تحفظ کے لیے فوری سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں

پائیدار امن ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے خطے کے محنت کشوں اور عوام کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے