ڈی جی لیبر کی اینگرو فرٹیلائزر کے مزدوروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ، نظیر احمد سومرو سے مہران لیبر فیڈریشن کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں میں ڈہرکی اور اینگرو فرٹیلائزر کے مزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزدور وفد کی قیادت مہران لیبر فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو کر رہے تھے، جبکہ ملاقات میں نیاز احمد بگھٹی، امید علی بگھٹی اور حاجی اللہ بخش سمیجو بھی شریک تھے۔
ڈی جی لیبر نظیر احمد سومرو نے مزدور رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اینگرو فرٹیلائزر کی انتظامیہ کے ساتھ جلد ایک خصوصی اجلاس طلب کریں گے تاکہ محنت کشوں کے تمام دیرینہ مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی سے ورکرز میں بے چینی پائی جاتی ہے، تاہم ڈی جی لیبر کی مداخلت سے امید پیدا ہوئی ہے کہ واجبات اور دیگر حقوق کی فراہمی ممکن ہو سکے گی