پاکستان اسٹیل کے سینئر مزدور رہنما نصرت حسین انتقال کر گئے

کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک )  پاکستان اسٹیل ملزکے سینٹرل ڈیزائن بیورو کے اہم رکن اور ممتاز مزدور رہنما نصرت حسین خالقِ حقیقی سے جا ملےنصرت حسین طویل عرصے تک گلشنِ حدید میں مقیم رہے اور وہ پاسلو کے بانی ارکان میں شامل تھے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ گلستانِ جوہر منتقل ہو گئے تھے، جہاں انہوں نے سینٹرم اسپتال میں آخری سانس لی۔

مرحوم کو ان کی شرافت، ملنساری اور ہمدردانہ طبیعت کی وجہ سے اسٹیل ملز کے حلقوں میں انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ ان کی وفات پر مزدور رہنماؤں اور ساتھیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسٹیل ملز کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے

ان کی نمازِ جنازہ بدھ کو بعد نمازِ ظہر ادا کی گی جس میں مزدور رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پسماندگان اور دوستوں نے تمام محنت کشوں سے ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی اپیل کی ہے