وزیر محنت پنجاب کا دورہ سیالکوٹ محنت کشوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز
سیالکوٹ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیر لیبر پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے چیف فنانشل آفیسر سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات کے دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انتظامی امور افرادی قوت کی ضرورت اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے سیالکوٹ ایئرپورٹ کی ملکی معیشت میں اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے قائم کردہ یہ منصوبہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔
وزیر محنت نے یقین دلایا کہ حکومتِ پنجاب انڈسٹریل سیکٹر اور ٹرانسپورٹیشن سے وابستہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ملاقات کے اختتام پر ملک عبدالغفور اور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔