سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا ٹیچرز اور ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ سال 2006 اور 2007 کے ٹیچرز سمیت گریڈ 1 سے 15 تک کے تمام ملازمین کے ٹائم اسکیل ایریئرز فوری طور پر ادا کیے جائیں گے
پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے وفد نے صدر ایم منتخب عالم کی قیادت میں سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات کی ہے اس دوران سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے بورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ادائیگیوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں
ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ملازمین کے میڈیکل بلز التوا کا شکار ہیں ان کی بھی جلد از جلد منظوری لی جائے گی
سیکریٹری بورڈ نے اسٹاف امور کے حل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ ملازمین کے جائز مالی حقوق کی ادائیگی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ایریئرز کی رقم ملازمین کے کھاتوں میں منتقل کی جائے گی