ایران امریکہ جنگ بندی : لیاقت ساہی کا پاکستان کا کلیدی کردار ادا کرنے پر قیادت کو خراجِ تحسین

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے سیکریٹری جنرل لیاقت علی ساہی نے ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کو پاکستان کی عظیم سفارتی فتح قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت دنیا ایک بڑے جنگی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے، جس پر پوری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے

لیاقت ساہی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان نے امن پسند ملک کے طور پر اپنا لوہا منوا لیا ہے اور اب پاکستان دونوں فریقین کو مستقل امن کی طرف لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے ایرانی عوام کے جذبہِ حریت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ پاکستان کے لیے بھی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی 24 کروڑ عوام کے لیے فخر کا باعث ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔