سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا انسانی جانوں سے کھلواڑ کا انکشاف
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کو علاج کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں اسپتال انتظامیہ نے بورڈ کے ذمہ دار کی فون کال موصول ہونے تک علاج شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
لیبر نیوز کی تحقیقات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال سمیت پینل پر موجود دیگر مراکز کو پابند کیا گیا ہے کہ جب تک دفتر سے تصدیقی کال نہ آئے مریض کو داخل نہ کیا جائے
مزدور تنظیموں نے اس عمل کو غیر اخلاقی اور مجرمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹی کے روز یا رات کے وقت دفتری کال کا انتظار کسی بھی ملازم یا اس کے اہل خانہ کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
بورڈ ملازمین کی جانب سے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس ظالمانہ شرط کو فوری ختم کیا جائے تاکہ حادثاتی یا ہنگامی صورتحال میں مریض کا علاج بلا تاخیر شروع ہو سکے
ملازمین کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی بچانا ڈاکٹروں کی اولین ذمہ داری ہے جسے دفتری بیوروکریسی کی بھینٹ نہیں چڑھایا جا سکتا