سیسی میں کرپشن روکنے کے لیے اوپن مارکیٹ سے ادویات کی خریداری پر پابندی
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں شفافیت لانے کے لیے اوپن مارکیٹ سے ادویات کی خریداری پر فوری پابندی عائد کر دی ہے
سیسی گورننگ باڈی کے 176ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حکم دیا کہ تمام ادویات اور طبی آلات صرف ٹینڈر کے ذریعے خریدے جائیں تاکہ نظام کو صاف و شفاف بنایا جا سکے
اجلاس میں سیکرٹری محنت سندھ ساجد علی ابڑو ، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، ارکان گورننگ باڈی برائے امپلائر جاوید بلوانی، انجنئیر عبدالجبار، محمد دانش خان اور خلیل بلوچ جبکہ مزدوروں کی نمائندگی محترمہ زہرہ خان، محمد خان ابڑو، مختار حسین اعوان اور عبدالواحد شورو نے کی۔
اس موقع پر سیسی کے سینئیر افسران ڈاکٹر سعادت میمن، ڈاکٹر کامران و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں 175 گورننگ باڈی کے منٹس کی منظوری بھی دی گئ
اجلاس میں جولائی کے لیے 15 کروڑ روپے کے ایڈوانس ادویات کے بجٹ کی منظوری دی گئی تاکہ مزدوروں کو ادویات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے
اس موقع پر وزیر محنت سندھ سعید غنی نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی تک پیش کیا جائے۔ اجلاس میں تھرڈ پارٹی فرانزک رپورٹ کی روشنی میں کمپنیوں کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی