پی آئی اے کی نجکاری کی جانب بڑا قدم، شیئر ہولڈرز نے حصص کی فروخت کی منظوری دے دی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے خلافِ معمول منعقدہ سالانہ اجلاس میں قومی ایئرلائن کے 75 فیصد فروخت شدہ حصص کی ڈیل کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

 اجلاسِ عام کا واحد نکاتی ایجنڈا پی آئی اے کی فروخت کی منظوری دینا تھا، جس کے دوران بقیہ 25 فیصد حصص کی فروخت کی بھی توثیق کر دی گئی ہے۔

اس اہم فیصلے کے بعد منظوری کی سرٹیفائیڈ کاپی پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور خریدار کنسورشیم کو موصول ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین اس پیش رفت کو پی آئی اے کی مکمل نجکاری کی جانب حتمی مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان طویل عرصے سے خسارے کا شکار قومی ایئرلائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے کوشاں تھی تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکے اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے