فلپائن کی مزدور تنظیموں کا اجرتوں میں اضافے کے تعطل پر شدید احتجاج
لاناؤ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) فلپائن میں لاناؤ پلپ اینڈ پیپر پلانٹ کے محنت کشوں کی جانب سے جاری ہڑتال نے اس وقت شدت اختیار کر لی جب مزدور تنظیموں نے انتظامیہ کے رویے کو اجتماعی بھیک قرار دے کر مسترد کر دیا۔
پلانٹ کی انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان اجرتوں میں اضافے اور مراعات کے حوالے سے مذاکرات مکمل طور پر ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد سینکڑوں مزدوروں نے فیکٹری کے باہر دھرنا دے کر کام روک دیا ہے۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کمپنی منافع کما رہی ہے لیکن ورکرز کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اجرت دینے کے بجائے محض معمولی اضافے کی پیشکش کر رہی ہے، جو ان کی تذلیل کے مترادف ہے۔
لیبر یونین نے واضح کیا ہے کہ جب تک منصفانہ اجرت اور بہتر کام کے حالات کو یقینی نہیں بنایا جاتا، ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی