جنوبی کوریا کی نئی لیبر پالیسی محنت کشوں کے ہفتہ وار کام کے من پسند اوقات منصوبہ
سیول( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جنوبی کوریا کی حکومت نے ملک کی لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کا مقصد ہفتہ وار کام کے اوقات میں مزید لچک پیدا کرنا ہے
اس نئی لیبر پالیسی کے تحت آجروں اور ملازمین کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ کام کے بوجھ کے مطابق گھنٹوں کا تعین کر سکیں، تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور کام و زندگی کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔
حکومت کا یہ اقدام خاص طور پر آئی ٹی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اگرچہ حکام کا دعویٰ ہے کہ اس سے مزدوروں کو زیادہ سہولت ملے گی،
تاہم لیبر یونینز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اوقاتِ کار میں لچک کے نام پر ملازمین سے زیادہ کام لیا جا سکتا ہے اور ان کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اصلاحات کے دوران مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا