کراچی میں لیبر کنونشن کی تیاریاں مکمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے زیرِ اہتمام شہر کے محنت کشوں کے حقوق اور معاشی مسائل کے حل کے لیے سات اپریل کو لیبر کنونشن کی تیاریآں مکمل کر لی گئی شاہراہِ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اس کنونشن میں محنت کشوں کا ہونے والے استحصال کی روک تھام کے حوالے مزدور رہنما اظہار خیال کریں گے
ذرائع کے مطابق کنونشن کا سب سے اہم پہلو محنت کشوں کا متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا ہے، جس میں کم از کم اجرت، سوشل سیکیورٹی اور طبی سہولیات کے حوالے سے ٹھوس مطالبات شامل ہوں گے
ملی لیبر فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کنونشن میں شہر بھر کی یونینز اور مزدور رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔