پیپلز اسٹاف یونین سیسی سندھ کی مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی مبارکباد

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے  سیسی سندھ نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین اور محنت کشوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

 یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسٹر امید اور محبت کا پیغام لاتا ہے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مسیحی بھائیوں اور بہنوں کا کردار انتہائی قابلِ ستائش ہے۔

پیپلز اسٹاف یونین کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور تمام مذاہب اور اکائیوں کو برابر کے حقوق فراہم کرنا ہے، اور پیپلز لیبر بیورو اسی نظریے کے تحت اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور برابری کے لیے کوشاں ہے۔

اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سیسی سندھ میں تمام ملازمین کے ساتھ بلا تفریق احترام اور بھائی چارے کا سلوک یقینی بنایا جائے گا۔ دعا کی گئی کہ یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی کا سبب بنے