قطر کے وزیر محنت کا محنت کشوں کو واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ
دوحہ ( فیصل شہزاد، نمائندہ لیبر نیوز خیلج عدن ) قطر کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سعید بن صمیخ المری کی زیرِ صدارت ورکرز سپورٹ اینڈ انشورنس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور مالی امداد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں فنڈ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مزدوروں کے بقایا جات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا تاکہ کسی بھی قانونی تنازع کی صورت میں انہیں فوری ریلیف مل سکے۔
قطری وزیر محنت نے واضح کیا کہ یہ فنڈ ریاست کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد لیبر مارکیٹ میں استحکام لانا اور محنت کشوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
بورڈ نے فنڈ کے مالیاتی ڈھانچے اور مستقبل کے منصوبوں کی منظوری دی، جس کے تحت ان ورکرز کی مدد کی جائے گی جن کی کمپنیاں مالی بحران یا دیگر وجوہات کی بنا پر تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں
ماہرین کے مطابق، یہ اقدام قطر کے بین الاقوامی لیبر قوانین کے مطابق اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید تقویت دے گا