ایف پی سی سی آئی کا انتباہ: مہنگا ڈیزل برآمدی صنعتوں کی بقا کے لیے خطرہ قرار

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے برآمدی شعبوں کے لیے فوری سیفٹی نیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عالمی منڈی میں پاکستان کی مسابقت کو ختم کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ 520 روپے فی لیٹر کی سطح پر موجود ڈیزل نے مال برداری اور پیداواری لاجسٹکس کو اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ صنعتوں کی بندش اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا سنگین خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے نشاندہی کی کہ بھارت اور بنگلہ دیش جیسے علاقائی حریفوں کے مقابلے میں پاکستانی برآمد کنندگان ایندھن کی زیادہ قیمتوں کے باعث پیچھے رہ گئے ہیں

ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدی صنعتوں کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی فوری معطل کی جائے اور متبادل توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کیا جائے۔ قیادت نے زور دیا کہ برآمدی شعبے کا تحفظ محض صنعتی ضرورت نہیں بلکہ قومی معاشی سلامتی کا معاملہ ہے۔