برمنگھم سٹی کونسل پر ہڑتال توڑنے کا الزام یونائٹ یونین اور مقامی انتظامیہ میں تصادم
برمنگھم ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) برطانیہ کی بڑی ٹریڈ یونین یونائٹ نے برمنگھم سٹی کونسل پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ وہ کونسل کے ہڑتالی کارکنوں کی جگہ غیر قانونی طور پر متبادل عملہ تعینات کر کے ہڑتال توڑنے کی کوشش کر رہی ہے
یونین کا کہنا ہے کہ کونسل کی جانب سے ایجنسی ورکرز کا استعمال نہ صرف مزدور دشمنی ہے بلکہ یہ ہڑتال کے قانونی حق پر بھی شب خون مارنے کے مترادف ہے
یونائٹ کے رہنماؤں نے برمنگھم سٹی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈے تنازع کو مزید پیچیدہ بنا دیں گے اور مزدور اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے
دوسری جانب کونسل نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے
ماہرین کے مطابق اگر یہ تنازع جلد حل نہ ہوا تو برمنگھم میں صفائی اور دیگر بلدیاتی خدمات کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو سکتا ہے