بنگلہ دیش میں نئے لیبر آرڈیننس کے نفاذ کا اعلان
ڈھاکہ ( سلمان جاوید، نمائندہ لیبر نیوز ساوتھ ایشاء) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور صنعتی امن کو یقینی بنانے کے لیے جلد ایک نیا لیبر آرڈیننس نافذ کیا جائے گا
مشیر برائے محنت و روزگار آصف محمود نے ایک حالیہ تقریب میں بتایا کہ اس قانون کا مقصد موجودہ لیبر قوانین میں موجود خامیوں کو دور کرنا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق محنت کشوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
نئے آرڈیننس کے تحت ٹریڈ یونین سازی کے عمل کو آسان بنانے، اجرتوں کی بروقت ادائیگی اور کام کی جگہ پر حفاظت کے سخت قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم آئی ایل اوکے مطالبات کو پورا کرنے اور برآمدی صنعت، بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر میں مزدوروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ ماہرین نے اسے بنگلہ دیشی مزدور تحریک کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے