ہوم بیس محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند
آرمینیا( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) ایریوان میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں گھریلو ملازمین کے حقوق اور ان کے کام کی جگہ پر تحفظ کو اجرتوں اور قانونی مراعات سے مشروط کرنے پر زور دیا گیا ہے
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے ہونے والی اس بحث میں ماہرین نے کہا کہ گھریلو ملازمین کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو دیگر صنعتی ورکرز کو حاصل ہیں جن میں کم از کم اجرت، آرام کے اوقات اور صحت کی سہولیات شامل ہیں۔
تقریب کا مقصد گھریلو مزدوری کو ایک باقاعدہ پیشہ تسلیم کروانا اور ان ورکرز کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانا ہے جو اکثر اوقات قانونی ڈھانچے سے باہر رہ کر استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔
تقریب میں آرمینیا سمیت خطے کے دیگر ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ آئی ایل او کنونشن 189 کی پاسداری کریں تاکہ اس غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والی لاکھوں خواتین کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے