پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ مزدور کا معاشی قتل ہے ، افکو انصاف محنت کش یونین

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) افکو انصاف محنت کش یونین کے رہنما غلام مرتضی تنولی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مزدور کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے

یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمتوں کے بعد ایک مزدور دن بھر کی دیہاڑی میں سے 900 روپے پیٹرول پر خرچ کر کے صرف 100 روپے گھر لے جانے پر مجبور ہے، جس میں بچوں کا پیٹ بھرنا ناممکن ہے۔

رہنماؤں نے حکومتی پالیسیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام قابلِ قبول نہیں جہاں انسان سستا اور پیٹرول مہنگا ہو جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب بھوک حد سے بڑھتی ہے تو احتجاج جنم لیتا ہے

اوراب وقت آ گیا ہے کہ محنت کش اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلیں یونینز نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر یہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی