اسٹاک ایکسچینج میں سہولت اکاؤنٹ کی حد 30 لاکھ مقرر

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج  نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے سہولت اکاؤنٹ میں بڑی اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

نئی ترامیم کے تحت اب سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ایس ای سی پی کی منظوری کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب سرمایہ کار صرف اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

ان اصلاحات کی خاص بات یہ ہے کہ سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس رکھنے کے مجاز ہوں گے، تاہم ایک بروکر کے پاس صرف ایک ہی اکاؤنٹ کھولا جا سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عام شہریوں اور محنت کش طبقے کے لیے اسٹاک مارکیٹ تک رسائی آسان ہوگی اور وہ اپنی چھوٹی بچتوں کو بہتر طریقے سے سرمایہ کاری میں لا سکیں گے، جس سے ملک میں دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا