پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا حکومت سے مزدور دوست پالیسیاں بحال کرنے کا مطالبہ
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی صدر احمد زیب نے مزدور دشمن پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹریڈ یونینز کی آزادی اور مزدور دوست اقدامات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے لیبر کورٹ، ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی جیسے ادارے قائم کر کے محنت کشوں کو تحفظ دیا تھا، مگر موجودہ حالات میں ان اداروں کو کمزور کرنا قابلِ افسوس ہے
پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی صدر نے زور دیا کہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن کے حقوق سلب کر کے ترقی کا خواب ادھورا رہے گا۔
فیڈریشن نے اعادہ کیا ہے کہ ورکرز کے بنیادی حقوق اور سماجی تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ محنت کش طبقے کا استحصال روکا جا سکے