نیدرلینڈز میں بندرگاہی ملازمین نے ہڑتال کا اعلان، چین اور یورپی تجارت میں رکاوٹ کاخدشہ
ایمسٹرڈیم ( لیبرنیوز فارن ڈیسک ) نیدرلینڈز کی طاقتور ٹریڈ یونین ایف این وی نے ملک بھر کی بندرگاہوں پر کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے
یہ احتجاج حکومت کی جانب سے سماجی تحفظ اور پنشن کے نظام میں مجوزہ اصلاحات کے خلاف کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں یونین کا مؤقف ہے کہ یہ محنت کشوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے
یونین کے مطابق ان اصلاحات سے نہ صرف ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر اور فوائد متاثر ہوں گے بلکہ خطرناک حالات میں کام کرنے والے پورٹ ورکرز کے لیے معاشی تحفظ بھی کم ہو جائے گا
ہڑتال کے باعث روٹرڈیم سمیت بڑی بندرگاہوں پر مال برداری کا کام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے عالمی سپلائی چین اور یورپی تجارت میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں
مزدور یونین ایف این وی نے واضح کیا ہے کہ جب تک حکومت ان ظالمانہ اصلاحات کو واپس نہیں لیتی، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت لائی جائے گی