انڈسٹری آل گلوبل یونین اجلاس ، مزدوروں کو سپلائی چین تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

لاہور ( عامر سہیل، ریذیڈنٹ ایڈیٹر پنجاب ) انڈسٹری آل گلوبل یونین کے تحت دو روزہ اہم اجلاس میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنماؤں نے شرکت کی

اس اجلاس کا محور انسانی حقوق کی جانچ  سپلائی چین میں مزدوروں کا تحفظ اور 2026 سے 2029 تک کے لیے علاقائی اسٹریٹجک پلاننگ تھا

اجلاس میں پاکستان میں فوری طور پر یوتھ اور وومن کمیٹیز کی تشکیل پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ 90 فیصد سے زائد نوجوان اور خواتین ٹھیکیداری نظام  کے تحت کام کر رہے ہیں جنہیں یونین سازی کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے

 اس موقع پر مزدور فیڈریشن کی جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خلاف سپریم کورٹ میں حاصل کردہ تاریخی قانونی کامیابی کو بھی اجاگر کیا گیا جہاں ٹریڈ یونین نمائندوں نے خود دلائل دے کر مزدوروں کے حق میں فیصلہ حاصل کیا۔

اجلاس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو سپلائی چین کے ہر سطح پر شفافیت اور سیفٹی کا پابند بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔