سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے مطالبات منظور، چیکس کے اجرا کا حکم

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ یونین کی مشترکہ جدوجہد رنگ لے آئی

یونین اور ایسوسی ایشن کے رہنما محمد عاصم اور منظور احمد نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات کی ہے ذرائع کے مطابق ہونے والی اس ملاقات میں بورڈ کے سیکریٹری نے ملازمین کے دیرینہ مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں

یونین رہنماوں کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کے اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، بقایاجات  کی ادائیگی اور کار و ہاؤس پرچیز لون کے چیکس فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دے دیے ہیں

 ایسوسی ایشن کے رہنما محمد اسد صدیقی نے اس پیشرفت کو ملازمین کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے سیکرٹری بورڈ اور متعلقہ افسران کی ملازم دوست پالیسیوں کو سراہا ہے

یونین رہنماؤں نے بورڈ کے ہیڈ آفس کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات کام کر کے ان امور کو پایہ تکمیل تک پہنچایا