قائدِ مزدور تحریک بشیر احمد بختیار کی 33 ویں برسی کی تیاریاں جاری
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کی توانا آواز اور معروف رہنما بشیر احمد خان بختیار مرحوم کی 33 ویں سالانہ برسی کی تقریبات کے سلسلے میں بختیار لیبر ہال میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی اس موقع پر ملک بھر سے مزدور نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران برادر اسامہ طارق نے خطاب کرتے ہوئے بشیر بختیار کی محنت کشوں کے لیے دی گئی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ معاشی بحران میں مزدور تحریک کو اسی نظریاتی جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا جس کی بنیاد بشیر بختیار نے رکھی تھی۔
برسی کی مرکزی تقریب میں مزدوروں کے مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مبنی خصوصی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی
