این ایل ایف مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مزدور تحریک کی بحالی کا عزم
صادق آباد(لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس فوجی فرٹیلائزر کی سرزمین پر منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے مزدور رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کا محور مزدوروں کے حقوق کی پامالی، تحریکوں کے زوال کے اسباب اور مستقبل کی حکمتِ عملی رہا، مقررین نے زور دیا کہ یہ وقت محض گفتگو کا نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا ہے تاکہ محنت کش کی آواز کو طاقتور بنایا جا سکے۔
اجلاس میں پاکستان ریلوے کے آئندہ ریفرنڈم کو مزدوروں کی تقدیر کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے خاموشی توڑنے اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا اہم موڑ قرار دیا گیا
شرکاء نے عہد کیا کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف متحد ہو کر امید کی شمع روشن رکھیں گے اور مزدور کے پسینے کو عزت دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے