امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ناقص پالیسی محنت کشوں کے حقوق پر خطرات منڈلانے لگے
واشنگٹن ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بعد لیبر ڈیپارٹمنٹ کی پالیسیوں اور محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کلیدی عہدوں پر ایسی شخصیات کی تعیناتی متوقع ہے جو روایتی طور پر کارپوریٹ مفادات کی حامی رہی ہیں
امریکی لیبر رہنماوں کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے یونین سازی کے عمل، کم از کم اجرت کے قوانین اور کام کی جگہ پر حفاظت کے معیارات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بائیڈن دور میں مزدوروں کے حق میں کی گئی اصلاحات کو رول بیک کر دیا جائے گا، جس سے براہِ راست عام ملازمین کی سودے بازی کی قوت متاثر ہوگی
مزدور حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں امریکی لیبر مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر پالیسی تبدیلیاں محنت کش طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں