آدم جی انجینئرنگ پاور آف ورکرز یونین کا محنت کشوں کے حقوق کی بحالی کا عزم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  آدم جی انجینئرنگ پاور آف ورکرز ایمپلائز یونین کا اہم جنرل باڈی اجلاس نائب صدر آصف کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا

 اجلاس میں مقررین نے موجودہ معاشی حالات میں اجرتوں میں اضافے اور تنظیمی استحکام کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر مزدور محاذِ عمل کے متحرک رہنماؤں شاہد علی خان اور معشوق علی نے خصوصی شرکت کی اور کارکنوں کے جوش و خروش کو سراہا

شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اپنے قانونی حقوق کے حصول کے لیے متحد رہیں گے۔ اجلاس کے دوران آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے یونین کی فعالیت کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نائب صدر آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کا اتحاد ہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے، جس کے ذریعے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے گا۔