کے پی ٹی چیئرمین کا بندرگاہ کا دورہ: کارگو آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
کراچی ( جے ایچ خان ، کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نے بندرگاہ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری بڑے پیمانے کے کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے درآمدی و برآمدی سرگرمیوں کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور بندرگاہ کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چیئرمین کے پی ٹی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آپریشنل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بحری جہازوں کی آمد و رفت اور سامان کی ہینڈلنگ میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بندرگاہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،
اس لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور انفراسٹرکچر کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر سینئر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف تکنیکی امور پر بریفنگ دی