جی ایس پی پلس کی منسوخی ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگئی، ایف پی سی سی آئی

کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  وفاقی چیمبر آف کامرس نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو ملکی برآمدات کے لیے ‘لائف لائن’ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کسی بھی منفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کا عزم کیا ہے

 فیڈریشن ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ اس سہولت کے باعث یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات 3.5 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ جی ایس پی پلس کی ممکنہ منسوخی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی اور لاکھوں محنت کش خاندان بے روزگار ہو جائیں گے۔

نائب صدر امان پراچہ اور کاٹی کے صدر اکرم راجپوت نے کہا کہ بھارت اس سہولت کو ختم کروانے کی ناکام کوششیں کر چکا ہے، مگر پوری بزنس کمیونٹی اس کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ پریس کانفرنس میں مختلف تجارتی تنظیموں نے بھی شرکت کی