مصر کے وزیر محنت کی آئی ایل او حکام سے ملاقات، لیبر قوانین میں اصلاحات کا عزم

جنیوا( ثناء اعجاز، نمائندہ لیبر نیوز جینوا)  مصر کے وزیر محنت حسن رداد نے جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے حکام سے ملاقات میں عالمی لیبر معیارات پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے

 ملاقات کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ مصر کا نیا لیبر قانون مزدوروں، آجروں اور سول سوسائٹی کے درمیان وسیع تر مذاکرات کا نتیجہ ہے، جس میں ٹریڈ یونینز کی آزادی کو خاص اہمیت دی گئی ہے

نئے قانون کے تحت غیر ملکی محنت کشوں کے تحفظ، کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اقدامات اور خواتین، بچوں اور معذور افراد کے حقوق کے لیے خصوصی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مصری وزیر محنت نے خصوصی لیبر کورٹس کے قیام اور جدید کام کے طریقوں کی ریگولیشن کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی

 آئی ایل او حکام نے مصر میں لیبر حقوق اور سماجی مکالمے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے تکنیکی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے