لاہور میں جلال سنز کے محنت کشوں کا احتجاج، قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں کام بند

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کے  صوبے پنجاب کے دارالحکومت کے معروف صنعتی علاقے قائداعظم انڈسٹریل ایریا کوٹ لکھپت میں واقع جلال سنز پلاٹ نمبر ستر کے سینکڑوں محنت کش اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں

احتجاجی محنت کشوں نے فیکٹری کے باہر جمع ہو کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ انہیں طویل عرصے سے بنیادی حقوق اور جائز مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے

مزدور رہنماؤں کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں اجرتوں میں عدم اضافہ اور کام کے سخت حالات نے انہیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا ہے۔

احتجاج کے باعث انڈسٹریل ایریا میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ کام کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے