سوشل سیکیورٹی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر احتجاج کا اعلان

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن  کی گورننگ باڈی کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے محنت کشوں کے حقوق پر شب خون قرار دیا ہے

یونین کے مطابق، 19 دسمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں افسران کو ورکرز کے علاج معالجے کے لیے مختص فنڈز سے بلا سود قرضے دینے کی منظوری دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے۔

مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ افسران ان قرضوں کو لینے سے انکار کریں، کیونکہ یہ رقم مزدوروں اور مالکان نے صرف صحت کی سہولیات کے لیے جمع کرائی ہے۔

فیڈریشن نے اس فیصلے کے خلاف پورے پنجاب میں بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کرنے اور اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے