پاکستان ملی لیبر فیڈریشن طاہر ربانی پنجاب کے کوآرڈینیٹر منتخب
لاہور ( زمان سیف ، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں طاہر ربانی کو پنجاب کا کوآرڈینیٹر منتخب کر لیا گیا ہے ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین میاں ریاض نے اس موقع پر طاہر ربانی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملی لیبر فیڈریشن کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد صوبہ پنجاب میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فیڈریشن کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانا ہے میاں ریاض کا کہنا تھا کہ فیڈریشن مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
لیبر یونین کے حلقوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طاہر ربانی کی قیادت میں صوبائی سطح پر محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے