یومِ پاکستان: ملی لیبر فیڈریشن کا مزدور اداروں سے کرپشن ختم کرنے کا عزم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) یومِ پاکستان کے موقع پر ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے 23 مارچ کو عزمِ نو اور عہدِ وفا کا دن قرار دیا ہے۔ محنت کشوں کے نام ایک خصوصی پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار لازوال ہے اور ان کی انتھک محنت ہی ملکی استحکام کی ضامن ہے
فیصل علی بلوچ نے اس تاریخی دن کی مناسبت سے یہ عہد کیا کہ ان کی تنظیم سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ ، ای او بی ائی ، لیبر دیپارٹمنٹ سمیت سندھ سوشل سیکورٹی سے کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر حقدار کو اس کا جائز قانونی حق مل سکے
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کرپشن سے پاک نظام اور محنت کشوں کی خوشحالی ہی دراصل قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل ہے۔ اس پیغام کو کراچی کے صنعتی حلقوں میں مزدوروں کے حقوق اور شفافیت کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔