برطانوی محنت کشوں کو رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ کا حق دیا جائے، ٹریڈ یونین کانگریس
لندن ( شمائلہ عمر ، نمائند لیبر نیوز برطانیہ ) برطانیہ میں ٹریڈ یونین کانگریس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کشوں کو کام کے اوقات کے بعد رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ (رابطہ ختم کرنے کا حق) دیا جائے تاکہ وہ ذہنی دباؤ سے بچ سکیں ٹریڈ یونین کانگریس کے زیرِ اہتمام ہونے والے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر محفوظ ملازمتوں اور زیرو آور کانٹریکٹس کی وجہ سے نوجوان نسل شدید معاشی عدم تحفظ کا شکار ہے
یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں مالکان کی جانب سے چھٹی کے بعد بھی ای میلز اور پیغامات کا سلسلہ نوجوانوں کی نجی زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔ لیبر پارٹی اپنی نیو ڈیل فار ورکنگ پیپل کے تحت ایسے قوانین وضع کرے جو کام اور زندگی میں توازن پیدا کریں
لیبر ماہرین کے مطابق اگر ان مطالبات پر عمل نہ ہوا تو برطانیہ کی نوجوان افرادی قوت میں ذہنی صحت کے مسائل اور پیشہ ورانہ بیزاری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔