یوم پاکستان ، مزدور رہنما ظہور اعوان کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

 اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کی مزدور تحریک کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے پاکستان کے نامور ٹریڈ یونین رہنما ظہور اعوان کو عوامی خدمات اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے ان کی گراں قدر قومی و بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے

 صدرِ پاکستان کی جانب سے اس اعزاز کی منظوری گزشتہ برس 14 اگست کو دی گئی تھی، جس کی باضابطہ تقریب آج 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہوئی

کابینہ ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری کامران علی افضل کے مطابق، ظہور اعوان اب اپنے نام کے ساتھ یہ معتبر خطاب استعمال کرنے کے اہل ہوں گے

ملک کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹریڈ یونین لیڈر کو یہ اعزاز ملا ہے اس سے قبل یہ اعزاز سابق گورنر مشرقی پاکستان ڈاکٹر اے ایم ملک کو دیا گیا تھا۔ ظہور اعوان عالمی سطح پر بھی ڈنمارک حکومت کے روز پرائز اور آئی ایل او کے پائنیئر ایوارڈ سے بھی سرفراز ہو چکے ہیں

لیبر نیوز کی جانب سے ظہور اعوان کو یہ معتبر اعزاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔