ملی لیبر فیڈریشن کی عید ملن تقریب میں محنت کشوں کی شرکت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) مرکزی مسلم لیگ کی زیلی تنظیم ملی لیبر فیڈریشن نے شاہراہ فیصل کراچی میں عید ملاقات کی ایک پررونق تقریب منعقد کی، عید ملاقات تقریب میں ملی لیبر فیڈریشن کے رہنماوں اور کارکنان سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
عید ملاقات کے مہمانوں میں ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ، جنرل سیکریٹری لیاقت مداخیل، نائب صدر صادق تنولی اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عارف قریشی سمیت دیگر مزدور رہنماوں میں عارف روہیلہ، عبدالقیوم، امجد اللہ خان، ستار ندیم، ماہ زیب اور تانیہ کرن نے بھی تقریب میں شرکت کر کے مزدوروں کے اتحاد کا مظاہرہ کیا
شرکاء نے عید کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے درپیش مسائل اور مستقبل کی مشترکہ جدوجہد پر تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی و سماجی پلیٹ فارمز پر مزدوروں کی فعال شرکت ہی ان کے حقوق کے تحفظ کی ضامن بن سکتی ہے