پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے 133 اساتذہ کی گریڈ 17 میں ترقی
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیرِ انتظام اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں طویل عرصے سے زیرِ التوا ترقیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ چیئرپرسن پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، دانش افضال کی زیرِ صدارت منعقدہ پرووموشن بورڈ کے اجلاس میں 133 سیکنڈری اسکول اساتذہ کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کو اب وائس پرنسپل اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ دانش افضال نے اس موقع پر کہا کہ محنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی ادارے کی اولین ترجیح ہے تاکہ مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
تعلیمی حلقوں اور اساتذہ کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تعلیمی نظام میں بہتری اور اساتذہ کے جائز حقوق کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے