ملی لیبر فیڈریشن کا آل پارٹیز لیبر کانفرنس بلانے کا اعلان
کراچی ( عمیر شاہ، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان میں مزدور اتحاد کی فضا قائم ہونے لگی پاکستان میں مزدور تنظیموں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں کے تناظر میں ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر فیصل علی بلوچ نے ملک بھر کے محنت کشوں کو یکجا کرنے کے لیے ایک آل پارٹیز لیبر کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے
فیصل علی بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مزدوروں کی آواز دبائی جا رہی ہے اور ان کا معاشی استحصال جاری ہے، جسے روکنے کے لیے تمام اکائیوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ناگزیر ہے مزدور اتحاد ہی مزدوروں کی جدوجہد میں سنگِ میل ثابت ہوگا
ملی لیبر فیدریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری لیاقت مداخیل نے نے واضح کیا کہ مجوزہ کانفرنس میں تمام مزدور رہنماؤں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ پاکستان کے محنت کشوں کے مسائل کو حکومتی سطح پر حل کروایا جا سکے۔ مزدور رہنماؤں کے مطابق، یہ اتحاد نہ صرف استحصال کے خلاف ڈھال بنے گا بلکہ ملک کی معاشی ترقی میں محنت کشوں کے حقیقی کردار کو بھی اجاگر کرے گا