سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ بقایاجات اور تعلیمی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
کراچی ( طلحہ مغل، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین اور صنعتی ورکرز کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ ٓکے صدر منتخب عالم نے سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی سے رواں ماہ ایک اور ملاقات کی ہے حالیہ ملاقات میں طویل عرصے سے زیرِ التوا مالی مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں
ملاقات میں کئے گئے فیصلے کے مطابق گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کے بقایاجات کی فائلیں منظور کی گئی ہیں جبکہ 2006 اور 2007 کے ٹائم اسکیل ارئیرز کی ادائیگی عید کے فوراً بعد شروع کر دی جائے گی۔
زرائع کے مطابق ورکرز کے بچوں کی تعلیم کے لیے مختص کروڑوں روپے کے فنڈز جو ایک عرصے سے رکے ہوئے تھے انہیں بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یونین رہنماؤں نے وزیرِ محنت سعید غنی اور سیکریٹری لیبر ساجد جمال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی گورننگ باڈی کی جانب سے روکے گئے ترقیاتی کاموں کی بحالی سے صوبے بھر کے محنت کشوں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہوگا