سندھ سوشل سیکیوٹی کے سینٹرل میڈیکل اسٹور کا قیام
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے لانڈھی کڈنی سینٹر میں سینٹرل میڈیکل اسٹور کے قیام کے فیصلے کا مزدور تنظیموں نے بھرپور خیرمقدم کیا ہے
آئی آئی ایل اور اسٹار گروپ کے رہنماؤں محمد واحد خان اور عبدالستار نیازی نے ایک مشترکہ بیان میں کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کے اس اقدام کو سہراہا ہے
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس مرکزی اسٹور کے قیام سے ادویات کی خریداری اور تقسیم کے عمل میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ ہوگا اور ہیڈ آفس کے پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی محنت براہِ راست مستحق مریضوں تک پہنچ سکے گی
تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا فوری افتتاح کیا جائے تاکہ فیلڈ دفاتر اور مزدوروں تک یہ واضح پیغام پہنچے کہ ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس اقدام سے صوبے کے صنعتی ورکرز کا ادارے پر اعتماد مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے