مزدور محاز عمل نے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حکومتِ پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے لیے صرف دو چھٹیوں جمعہ اور ہفتہ کے اعلان نے ملک بھر کے نجی شعبے اور فیکٹری ملازمین میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے
مزدور محاذِ عمل کا کہنا ہے کہ متعدد فیکٹریوں میں ہفتے کے ساتوں دن کام ہوتا ہے اور اتوار بھی ورکنگ ڈے شمار کیا جاتا ہے، ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ مزدور عید کے دوسرے ہی دن کام پر واپس لوٹیں گے
مزدور محاذِ عمل نے اس نوٹیفکیشن کو مزدوروں کے ساتھ امتیازی رویہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن بظاہر صرف سرکاری دفاتر کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ صنعتی مراکز میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔
مزدور محاذِ عمل نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا باقی ملازمین پاکستانی نہیں ہیں تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبے کے محنت کشوں کے لیے بھی عید کی تعطیلات کا واضح اور منصفانہ اعلان کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنے خاندانوں کے ساتھ خوشیاں منا سکیں